بار روم

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - کچہری میں وکیلوں کی نشست کا کمرہ۔ (نوراللغات، 1 : 525) ٢ - ہوٹل وغیرہ کی وہ جگہ جہاں بیٹھ کر شراب پیتے ہیں۔  کہہ دو شیخ جی سے نہ بھٹکیں ہجوم میں جاکر تو ایک بار پییں بار روم میں      ( ١٩٣٩ء، تفکہات، ماچس لکھنوی، ٣٧ )

اشتقاق

انگریزی زبان میں دو اسما (Bar) اور (Room) سے مرکب ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٣٩ء میں "تفکہات از ماچس لکھنوی" میں مستعمل ملتا ہے۔

جنس: مذکر